قومی خبریں

ایک بار پھر پاکستان ڈرون ہندوستانی سرحد میں داخل ،بی ایس ایف کی فائرنگ

سری نگر ؍دہلی ، 15جولائی(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)حالیہ دنوں پاک- بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب ارنیا سیکٹر میں ایک مشتبہ #پاکستانی #ڈرون نظرآیاتھا۔ جیسے ہی ڈرون پر نظر پڑی، بی ایس ایف کے #جوانوں نے اس ڈرون پر فائر کردیا ، لیکن یہ ڈرون رات کے اندھیرے میں #غائب ہوگیا۔ اب بدھ کی شب اکھنور کے پالن والہ سیکٹر میں ایک ڈرون دیکھا گیا ہے۔

ارنیہ اور پالن والہ دونوں سیکٹر جموں ضلع کے تحت آتے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ پالن والہ سیکٹر کے قریب تعینات جوانوں نے ایک مشکوک پاکستانی ڈرون کواڑتے دیکھا تھا۔ یہ ڈرون کنٹرول لائن کے قریب ہندوستانی سرحد کے اندر 150 میٹر میں داخل ہوا تھا۔ سرحد پر تعینات فوجیوں نے فوری طور پر اس ڈرون کو نشانہ بناکر اس پر #فائر کیا ۔ یہ ڈرون پاکستان کی #سرحد میں داخل ہونے کے بعد فوری طور پر غائب ہوگیا۔

واضح ہو کہ اس طرح کے ڈرونز کو سرحد پر نگرانی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات 9.10 بجے کے قریب پیش آیا۔ یہ ڈرون نظر آنے کے بعد فوجیوں نے علاقہ کی تلاشی بھی لی ،لیکن وہاں کچھ نہیں ملا۔

خیال رہے کہ پڑوسی ملک پاکستان جموں و کشمیر کی سرحد میں چھپے اپنے آلہ کار اور دہشت گردوں کو اسلحہ کی فراہمی کے علاوہ منشیات اور پیسہ کی رسد و کمک کیلئے ڈورن کا استعمال کرتا ہے،جو دن بہ دن ملک کی سیکورٹی کیلئے چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button