بین ریاستی خبریں

’بیٹی بچاؤ ‘ کا نعرہ لگانے والوں کے دفتر میں خاتون سے چھیڑ خانی-بھاجپا لیڈر کے دفتر میں خاتون کارکن نے لگایا دست درازی کا الزام

بوری ولی؍ممبئی،23ستمبر : (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹرا کے بوری ولی میں بی جے پی کی ایک خاتون کارکن کو مبینہ طور پر پارٹی کارکن نے چھیڑ چھاڑ کی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرلیا ہے۔ بتایا گیا کہ معاملہ 15 اگست کا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے دفتر میں اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔اس معاملہ میں ممبئی کی میئر اور شیو سینا کی رہنما کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ میں اس معاملے میں متاثرہ اور پولیس افسران سے ملوں گی۔ بی جے پی لیڈر ایسے وقت میں کہاں ہیں؟

متاثرہ نے بی جے پی ممبران اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ سے مدد مانگی، لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔اطلاع کے مطابق ممبئی کے بوری ولی علاقہ میں بی جے پی کے ایک کونسلر کے دفتر میں ایک بی جے پی کارکن نے مبینہ طور پر ایک خاتون کارکن سے زیادتی کی کوشش کی۔یہ بھی الزام ہے کہ پولیس نے ایک ماہ تک شکایت کا نوٹس نہیں لیا۔ آخر کار بدھ کے روز بوری ولی پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق متأثرہ ایک سماجی کارکن ہے۔ خاتون کسی کام کے لیے بی جے پی دفتر گئی تھی جہاں ملزم سے اس خاتون کی ملاقات ہوئی تھی۔ بعد ازاں 15 اگست کو جب متأثرہ خاتون بی جے پی کونسلر کے دفتر گئی، تو ملزم نے مبینہ طور پر دفتر بند کرکے متاثرہ لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button