بین الاقوامی خبریں

روس میں آتش گیر مواد بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 15ہلاک-ویڈیو

ماسکو، 22اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روس کے مغربی شہر ریازان میں واقع آتش گیر مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں آگ بھڑکنے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کو آج صبح مقامی وقت آٹھ بجے کے قریب آگ بھڑکنے کی اطلاع ملی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج ایک دیگر متاثرہ شخص کو گہری چوٹیں آئی ہیں۔اس فیکٹری کو ماسکو حکومت کی ایک اسٹریٹجک کمپنی بتایا گیا ہے۔ تاہم مقامی میڈیا کے مطابق اس فیکٹری کا سن 2015 دیوالیہ ہوچکا ہے اور مختلف کمپنیاں اس کی ورکشاپ کوآتش گیر مواد بنانے کے لیے استعمال کر رہی تھیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button