سرورققومی خبریں

جھارکھنڈ میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی نے نوجوان کو لات ماری اور تھوک چاٹنے پر مجبور کیا

توصیف کو لات مارنے کا اعتراف کرنے والے کنور نے دعوی کیاکہ اگر وہ ملزم کوسزا نہیں دیتا تو ہجوم اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کرتا اور اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔

رانچی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جھارکھنڈ کے رانچی ضلع میں ایک ندی کے قریب نہانے والی عورت کے مبینہ ویڈیونکالنے پر بی جے پی لیڈر او رسابق رکن اسمبلی دیویندر کنور نے ایک نوجوان کو اٹھ بیٹھ کرایا اور اس کو لات ماری اور تھوک چاٹنے پر اس نوجوان کو مجبور کیا ہے۔یہ واقعہ6 اگست کے روز پیش آیا اور سوشیل میڈیا پر اس کا ویڈیو وائیرل ہوا ہے۔ تاہم پولیس نے کہاکہ اس ضمن میں انہیں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس نوجوان کی پہنچان توصیف کی حیثیت سے ہوئی ہے جو ضلع دومکا کے سادھو دیھ گاؤں کا رہنے والا بتایاجارہا ہے۔توصیف کو لات مارنے کا اعتراف کرنے والے کنور نے دعوی کیاکہ اگر وہ ملزم کوسزا نہیں دیتا توہجوم اس کی بے رحمی کے ساتھ پیٹائی کرتااور اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا تھا۔مذکورہ لیڈر کا دعوی ہے کہ موقع پر موجود مقامی لوگوں کے غصہ کو ٹھنڈا کرنے کے لئے اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔کنور کے مطابق ندی کے قریب میں نہارہی عورتوں کے ویڈیوز بناتے ہوئے مقامی لوگو ں نے توصیف کو پکڑا اور مذکورہ لیڈر سے اس معاملے پر پنچایت منعقدکرنے کا استفسار کیا۔

درایں اثناء ہجوم میں موجود افراد میں سے ایک نے توصیف سے اس کاہی تھوک چاٹنے کو کہا۔بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ملزم کا دادد قریب میں ایک پھلوں کی اسٹال لگاتا ہے۔ کنور نے کہاکہ پنچایت کے بعد جان کو خطرہ پاکر وہ توصیف کو اپنے گھر لے گئے۔تاہم واقعہ کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے اور لوگ بی جے پی لیڈر کے خلاف کاروائی کی مانگ کررہے ہیں۔کنور سال 2019 میں جار منڈی حلقہ سے بی جے پی امیدوار تھے مگر وہ ہار گئے۔قبل ازیں اسی حلقہ سے 1995میں وہ جھارکھنڈ مکتی مورچہ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور 2000میں بی جے پی سے منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button