بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

بہار میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ایک شخص کو کار میں بند کر کے لگائی آگ

پٹنہ،11؍مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بہار کے گیا سے ایک سنسنی خیز دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ گیا کے انتہائی شورش زدہ علاقے سمجھے جانے والے اتری میں ایک شخص کو بولیرو گاڑی میں بند کر کے زندہ جلا دیا گیا۔

موہڈا میں ایک شخص کو بولیرو میں بند آگ لگا دی گئی جس کی وجہ سے اس شخص کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اتری تھانہ علاقہ کے موہڈا بلاک کے تپسوی نگر اور میرچائی گنج گاؤں کے قریب پیش آیا ہے۔ گاؤں والوں کو جمعہ کی صبح اس کا علم ہوا۔

اس نے دیکھا کہ بولیرگاڑی بری طرح جل چکی تھی اور اس کی پچھلی سیٹ پر ایک شخص کی جلی ہوئی لاش پڑی تھی۔ گاؤں والوں کی جانب سے تھانے کو دی گئی اطلاع پر تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button