جبل پور ،26فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جبل پور میں ایک نالائق بیٹے نے اپنے مشفق باپ کا ہی قتل کر دیا۔ اس کے والد کی غلطی اتنی تھی کہ باپ نے پڑھائی کے لیے ڈانٹا تھا۔ اس بات پر دونوں میں نوک جھونگ ہوئی ، نالائق بیٹے نے باپ کو بیلچے سے کاٹ کر قتل کر دیا۔
واقعہ جبل پور کے سول لائن تھانہ علاقہ کا ہے۔ سی ایس پی آر ڈی بھردواج نے بتایا کہ ویبھونامی نالائق بیٹا ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کر رہا ہے ، کچھ عرصے سے پڑھائی میں دل نہیں لگ رہا تھا۔ یہ بات ان کے والد اشوک گپتا نے بھی محسوس کی تھی۔ جمعہ کی شام والد نے اس نالائق بیٹے سے پڑھائی کے بارے میں بات کی۔
اشوک گپتا نے وویک کی سرزنش کی اور اسے تعلیم پرتوجہ دینے کا مشورہ دیا۔ اشوک گپتا نے اپنے بھائی انیل گپتا کو بھی بتایا کہ ویبھو پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔ اسے مشورہ دینے کو بھی کہا گیا۔انیل گپتا اپنے بھتیجے کو سمجھا رہے تھے۔ تبھی ویبھو نے دروازے کے پاس رکھا بیلچہ اٹھاکر باپ پر حملہ کر دیا۔
اس اچانک حملے میں باپ اشوک گپتا شدید زخمی ہو گیا،اسے ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی،وہ راستے میں ہی فوت کرگئے۔
انیل گپتا نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی اور پھر ویبھو کو گرفتار کر لیا گیا۔ رشتہ داروںکا کہنا ہے کہ ویبھو کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ، اس کا علاج بھی جاری ہے۔



