بین ریاستی خبریں

دہلی حکومت کا بڑا فیصلہ ویکسین کی پہلی خوراک نہ لینے والے سرکاری ملازمین کا 16 سے دفتر آنے پر پابندی

نئی دہلی، 8اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی حکومت نے کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ڈی ڈی ایم اے کے حکم کے مطابق دہلی میں سرکاری ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں لی ہے، وہ 16 اکتوبر سے دفتر نہیں آ سکیں گے۔اس کے علاوہ حکم میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت کے اس طرح کے تمام ملازمین بشمول اساتذہ اور فرنٹ لائن ورکرز جو کورونا ویکسین کی خوراک نہیں لیتے ہیں۔

جب تک وہ ویکسین نہیں لیں گے انہیں’ چھٹی پر‘ سمجھا جائے گا۔ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ جن ملازمین نے 15 اکتوبر تک ویکسین کی کم از کم پہلی خوراک نہیں لی ہے، انہیں 16 اکتوبر سے اس وقت تک ان کے دفتر، طبی نگہداشت کے ادارے اورتعلیمی ادارے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جب تک وہ ویکسین کی پہلی خوراک نہ لے لیں ۔

حکم کے مطابق متعلقہ محکموں کے سربراہ آروگیہ سیتو ایپ یا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ذریعہ ویکسین لینے والے ملازمین کی تصدیق کریں گے۔ ساتھ ہی دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی میں کام کرنے والے اپنے ملازمین کے حوالے سے اسی طرح کے رہنما خطوط جاری کرنے پر غور کر سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button