سرورققومی خبریں

سکم:سڑک حادثہ،16 فوجی جوان شہید، مرمو-مودی کا اظہارِ افسوس

پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت کے مطابق گاڑی جما کے راستے میں ایک تیز موڑ پر ایک کھڑی ڈھلوان سے نیچے پھسل گئی

گینگٹاک؍نئی دہلی، 23دسمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) سکم میں ایک بڑا سڑک حادثہ آگیا،جہاں یہاں ایک دردناک سڑک حادثے میں فوج کے 16 جوان شہید ہو گئے ۔ فوج کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ شمالی سکم کے علاقے گیما میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی تین گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھی ، یہ قافلہ صبح تھنگو کی طرف روانہ ہوا تھا۔پی آر او ڈیفنس لیفٹیننٹ کرنل مہندر راوت کے مطابق گاڑی جما کے راستے میں ایک تیز موڑ پر ایک کھڑی ڈھلوان سے نیچے پھسل گئی۔ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور چار زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز سے نکالا گیا، بدقسمتی سے، تین جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 13 فوجی اس حادثہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سکم میں سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ میری دلی تعزیت شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔نیز پی ایم مودی نے بھی حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سوگوار خاندانوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں،نیز وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ شمالی سکم میں ایک سڑک حادثے میں ہندوستانی فوج کے جوانوں کی جانوں کے ضیاع پر سخت دکھ ہوا ہے۔ ملک ان کی خدمات اور عزم پر تہہ دل سے مشکور ہے۔شہید فوجیوں کے سوگوار خاندانوں سے میری تعزیت، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔علاوہ ازیں دیگر سیاسی لیڈران بشمول یوگی آدتیہ ناتھ، شیوراج سنگھ چوہان وغیرہما نے 16فوجی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button