دبئی سے مکسر گرانڈر میں چھپا کر لارہے تھے 1399 گرام سونا ، آئی جی آئی ایئرپورٹ پرگرفتار
نئی دہلی ،25؍ جون (اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (آئی جی آئی ) ہوائی اڈے پر محکمہ کسٹم کے عہدیداروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو مکسر گرانڈر میں چھپا کر63 لاکھ مالیت کا سونا لے کر آرہا تھا۔ عہدیداروں نے یہ سونا برآمد کرلیا ہے۔
اس کا وزن 1399 گرام ہے ، جس کی مارکیٹ کی قیمت 63 لاکھ روپئے کے قریب ہے۔افسران نے یہ برآمدگی اور گرفتاری 23 جون کو کی ہے۔ افسران گرفتار شخص سے تفتیش کر رہے ہیں۔ گرفتار شخص ہندوستانی نژاد ہے۔ ملزم کے شاطرانہ انداز کو دیکھ کر محکمہ کسٹم کے اہلکار بھی حیران رہ گئے۔
#Delhi | A passenger and a receiver at IGI airport were arrested for carrying 1399 grams of silver-coated gold worth over Rs 62 lakh concealed in a mixer grinder: Joint Commissioner of Customs, IGI Airport pic.twitter.com/g8QCKDZCrg
— ANI (@ANI) June 25, 2021



