پلاسٹک کا فورک (چمچ) تھامے شخص کو امریکی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا
فائرنگ کے بعد میککینی کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سک
لاس اینجلس ،23فروری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)امریکہ میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو مسلح سمجھ کر گولی مار دی تاہم اس کے پاس سے صرف پلاسٹک کا فورک (چمچ) برآمد ہوا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے ایک گودام میں پیش آیا اور پولیس کی جانب سے اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کر دی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اس امر کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے اہلکار نے طاقت کے استعمال کے قوانین کی پاسداری کی یا تجاوز کیا ہے؟
پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت کے کوریڈور میں ایک شخص آدھ درجن پولیس اہلکاروں سے الجھ رہا ہے۔پولیس اہلکار اس کو دونوں ہاتھ اوپر اٹھانے کا کہتے ہیں اور شروع میں وہ اس کی تعمیل کرتا بھی کھائی دیتا ہے۔تاہم تھوڑی دیر بعد وہ اہلکاروں کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے اور اس کی مٹھی میں بھنچی ہوئی کوئی چیز بھی دکھائی دیتی ہے، جس کے بارے میں پولیس اہلکاروں کا خیال تھا کہ وہ پیچ کس ہے۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد اس شخص کو قابو کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں ہوئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب گولی چلنے کی آواز آتی ہے تو اس وقت وہ شخص پولیس اہلکاروں کی طرف بڑھ رہا ہوتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’اس شخص نے قریب آتے ہی ایک پولیس افسر کے ہاتھ میں پکڑی شاٹ گن پکڑ لی، جس پر دوسرے افسر کو گولی چلانا پڑی۔پولیس کو عمارت میں سے کال کر کے ہنگامی طور پر بلایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اس کے گودام میں ایک ایسا شخص موجود ہے جس کے پاس ہتھیار ہے۔کالر کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ وہ شخص کسی نشہ آور چیز کے زیراثر لگ رہا ہے اور ملازمین کو ہراساں کر رہا ہے۔
فائرنگ کے بعد میککینی Jason Maccani کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعے میں کوئی بھی پولیس اہلکار یا گودام کا ملازم زخمی نہیں ہوا۔مشکوک شخص نے جو چیز مٹھی میں پکڑی ہوئی تھی اور جس کو پولیس اہلکار پیچ کس سمجھے تھے وہ دراصل پلاسٹ کا فورک (چمچ) تھا۔
Los Angeles, CA🤮
•Police sent to an “assault” call – Jason Maccani threatened employees w/ a stick.
•Cops gave commands.
•Maccani attacked cops w/ object in hand.
•Taser & Beanbag ineffective.
•Maccani grabbed a cop & was fatally shot.
•Object was a plastic fork. pic.twitter.com/FyEPj4orZm— police.law.news (@policelawnews) February 20, 2024



