بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق
بہار میں ٹرالی بیگ سے ایک شخص کی نعش ملی
بہار کے سیوان ضلع میں ایک 60 سالہ شخص کی نعش ٹرالی بیگ میں بھری ہوئی ملی۔
سیوان:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بہار کے سیوان ضلع میں ایک 60 سالہ شخص کی نعش ٹرالی بیگ میں بھری ہوئی ملی۔مقتول کی شناخت ہرے کرشنا تیواری کے طور پر ہوئی ہے۔بیگ کو سیوان اسٹیٹ ہائی وے کے قریب پوکھرا گاؤں میں پھینک دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ راہگیروں نے سڑک کے کنارےبیگ کو دیکھا اور سمجھا کہ اسے چوروں نے پھینک دیا ہےاسے کھولنے پر انہیں نعش ملی،۔”راہگیروں نے اس واقعہ کے بارے میںپولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ۔ ہرے کرشنا تیواری ضلع کے جی بی نگر تارواڑہ پولیس اسٹیشن کے تحت مادھو پور گاؤں کا رہنے والا ہے۔ مہاراج گنج پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ متوفی کے اہل خانہ کو واقعہ کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔،انہوں نے بتایا کے قاتلوں کے بارے میں سراغ تلاش کرنے کے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔



