بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

عاشق کو باندھ کر نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،4 گرفتار

متاثرہ کی عمر 17 سال ہے

بھاگلپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) بہار کے بھاگلپور میں 4 درندوں نے ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اس کے بوائے فرینڈ کے سامنے اجتماعی عصمت دری کی۔ یہ واقعہ بھاگلپور کے کہلگاؤں اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ کہلگاؤں کے ایس ڈی پی او شیوانند کے مطابق متاثرہ کی عمر 17 سال ہے اور وہ انٹرمیڈیٹ میں زیر تعلیم ہے۔ وہ یہاں کہلگاؤں میں کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ اس کا عاشق اندرامنی پاٹھک ہے، جو دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ کچھ عرصہ قبل دونوں نے انسٹاگرام کے ذریعے بات کی تھی اور پھر دونوں میں محبت ہو گئی۔ واقعہ کے دن اندرامنی پاٹھک بھاگلپور آیا تھا اور اس نے لڑکی کو وہاں ملنے کے لیے بھی بلایا تھا۔

دونوں دن بھر ساتھ گھومتے رہے اور شام کو طالبہ کا عاشق اسےچھوڑنے ٹرین سے کہلگاؤں ریلوے اسٹیشن آیا۔ یہاں ٹرین سے اترنے کے بعد دونوں پلیٹ فارم نمبر2پر ٹہل رہے تھے۔ اسی دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار بدمعاشوں نے انہیں گھیر لیا، ان کی پٹائی کی اور قریب کی جھاڑیوں میں لے گئے۔ جہاں انھوں نےعاشق کے ہاتھ اورپیر تولیے سے باندھ کر ایک طرف پھینک دیا اور اس کے سامنے ہی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی شروع کر دی۔

اس دوران نوجوان نے کسی طرح اپنا ہاتھ تولیہ سے چھڑایا اور چپکے سے پولیس کنٹرول روم کو فون کیا۔ پولیس بھی فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران ایک بدمعاش طالبہ کی عصمت دری کر رہا تھا۔ پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تاہم اس دوران باقی تین مجرم وہاں سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان مجرموں کی نشاندہی کی اور صرف تین گھنٹے کے اندر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ ان درندوں کی شناخت سورج کمار، وکی کمار، گڈو رام اور محمد کے طور پر ہوئی ہے، یہ سبھی کہلگاؤں کے رہنے والے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button