قومی خبریں

راج کندرا کی پولیس تحویل 27 جولائی تک بڑھا ئی گئی

ممبئی23جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پورنوگرافی کے معاملے میں گرفتار بزنس مین اور بالی ووڈ #اداکارہ #شلپا شیٹی کے شوہر راج کندر اور ریان تھورپے کو 27 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ راج کندرا کا ریمانڈ آج (23 جولائی) کو ختم ہورہا تھا۔ممبئی پولیس کی ٹیم ان کے ساتھ راج کندرا کے گھر پہنچی ، گھر پر تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل کندرا کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت میں دلیل دی کہ گوگل ، آئی او ایس اور دیگر نے اپنے ایپ پلیٹ فارم سے ہاٹ شاٹس کوہٹا دیا ہے ، لہٰذا ملزموں نے اپنا پلان بی چالو کیا اور بولوفیم نامی ایک اور ایپ لانچ کی۔

ملزم کا لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیا گیا ہے جس میں 51 کلپس موجود تھیں جن میں 35 ہاٹ شاٹ کلپس شامل ہیں۔ عہدیدار نے بتایاہے کہ ہم ہاٹ شاٹس کے لیے بنائے گئے ریان کے 4 ای میل اکاؤنٹس کی بازیافت کرنا چاہتے ہیں ۔ہم نے ان کی کمپنی کے آڈیٹر اور آئی ٹی ڈویلپر کا بیان ریکارڈ کیا ہے اور انہوں نے ہمیں بتایاہے کہ ان کے دفتر کے ماہانہ اخراجات 4 ہزار سے 10 ہزارپاؤنڈہیں۔

پولیس کو شبہ ہے کہ #فحش کلپ سے حاصل کی گئی #رقم آن لائن #بیٹنگ کے لیے استعمال ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یس #بینک #اکاؤنٹ اور یو بی اے کے اکاؤنٹ کے مابین ہونے والے لین دین کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button