بین ریاستی خبریں

راج کندرا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا

ممبئی 27جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عدالت نے راج کندرا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیاہے۔ اگرچہ ممبئی پولیس نے راج کندراکے لیے 7 دن کی پولیس تحویل طلب کی تھی ، تاہم عدالت نے اس درخواست کو قبول نہیں کیا۔اس سے قبل عدالت نے حکم دیاکہ راج کندرا کو 27 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیجیں۔ اس کے بعد #ممبئی #پولیس کی ٹیم بھی راج کندرا کے ساتھ اس کے گھر پہنچی تھی اور گھر کی تلاشی لی تھی۔ راج کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

اس دوران راج کندرا کے سٹی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے ڈیبٹ اکاؤنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔ کوٹک مہندرا بینک اکاؤنٹ میں 1 کروڑ 13 لاکھ روپے جمع ہیں۔ ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے اس کیس سے متعلق متاثرین سے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ لڑکی 26 جولائی کو #کرائم برانچ کے سامنے آئی تھی اور اس نے اپنا بیان دیا ہے۔ راج کو ایپل کمپنی سے 1.64 کروڑ روپئے وصول کرنے کے بارے میں بھی معلومات موصول ہوئی ہیں ، جبکہ #گوگل سے ادائیگی کی معلومات ابھی آنا باقی ہے۔

24 جولائی کو ، راج کندرا کے دفتر کی تلاشی میں 9 ڈیجیٹل فائلیں ملیں جن میں بیرون ملک سے لین دین سے متعلق اعداد و شمار بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ گھر سے پائے جانے والے راج کندرا کے #موبائل اور میک بک سے بھی ہاٹ شاٹس کی ادائیگی سے متعلق چیٹس موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button