قومی خبریں

اگنی پتھ اسکیم کو چیلنج کرنے والی عرضی پر اگلے ہفتے ہوگی سماعت

نئی دہلی، 4 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے  مسلح افواج میں بھرتی کے لیے مرکز کی نام نہا د’اگنی پتھ‘ اسکیم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر اگلے ہفتے سماعت کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری نے کہا کہ درخواستیں بنچ کے سامنے اگلے ہفتے درج کی جائیں گی جب سپریم کورٹ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلے گی۔گزشتہ ماہ حکومت نے اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت 17 سال سے 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے مسلح افواج میں شامل کیا جائے گا۔ ان میں سے 25 فیصد کو بعد میں باقاعدہ سروس میں شامل کیا جائے گا۔ حکومت نے 16 جون کو اس اسکیم کے تحت بھرتی کے لیے عمر کی حد کو اس سال کے لیے 21 سال سے بڑھا کر 23 سال کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button