بین ریاستی خبریں

پولس اہلکار کو کھمبے سے باندھ کر پیٹا ،۱۲؍نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

بے خوف جرائم پیشہ افراد کی کارستانی 

موتیہاری ؍پٹنہ ،7نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)یوں تو صوبہ بہار میں ڈبل انجن کی سرکار ہے ، لیکن اس ڈبل انجن سرکار کے دعوؤں کی پول بارہا کھلتی رہتی ہے ، اسی کڑی میں بہار کے موتیہاری سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ،جس نے نتیش حکومت کے گڈ گورننس کے دعویٰ کو بے نقاب کر دیا ہے۔دراصل سگولی تھانہ کے ایک پولیس اہلکار کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔

جس میں کچھ بے خوف جرائم پیشہ ایک پولس اہلکار کو کھمبے سے باندھ کر پیٹ رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں کے ہوش اڑ گئے۔ جو ویڈیو سامنے آیا ہے، وہ چھپرا بہاس کے تحت گاؤں دھرم پور کا بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سگولی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ جوا کھیل رہے ہیں، جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے، تو انہوں نے جوا کھیلنے سے انکار کر دیا۔

اس پر جھگڑا ہوا اور حالات بگڑ گئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں نے ایک پولیس اہلکار کو گھیر لیا اور رسی کی مدد سے کھمبے سے باندھ کر اس کے ساتھ گالی گلوچ کی اور مار پیٹ کی۔واقعہ کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد بہار کے محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جس کے بعد پولیس متحرک ہو گئی ہے اور ویڈیو فوٹیج کے ذریعہ ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں اب تک ایک درجن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button