بین الاقوامی خبریں

اسامہ بن لادن کی ایک نایاب تصویر برآمد

لندن، ۱۱؍جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) انگریزی ویب سائٹ Illumeably نے ایک تصویر جاری کی ہے جس کے بارے میں ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ اس تصویر میں القاعدہ تنظیم کے بانی اور سابق سربراہ اسامہ بن لادن اپنے بچپن کی عمر میں موجود ہیں۔ یقینا داڑھی اور عمامے (پگڑی) کے بغیر لڑکپن کی عمر میں اسامہ کو پہچاننا ممکن نہیں، تاہم ویب سائٹ کے مطابق یہ القاعدہ کے سابق سربراہ ہیں۔

ویب سائٹ نے مذکورہ تصویر کو دنیا بھر کی مشہور شخصیات کی نادو و نایاب تصاویر کے ایک بڑے مجموعے کے ضمن میں جاری کیا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق بن لادن کی یہ تصویر 1970 میں لی گئی جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہاں چھٹیاں گزارنے کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تصویر میں وہ ایک گروپ فوٹو میں دیگر افراد کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ خیال ہے کہ یہ افراد ان کے خاندان کے ہیں۔ ویب سائٹ نے بن لادن کے ساتھ موجود دیگر افراد یا بن لادن کی عمر کے حوالے سے کوئی تفصیل پیش نہیں کی۔یاد رہے کہ 2011 میں یکم اور دو مئی کی درمیانی شب ایبٹ آباد میں ایک رہائشی کمپاؤنڈ پر امریکی فضائی حملے میں اسامہ بن لادن جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button