بین الاقوامی خبریںسرورق

فوجی کی غلطی سے راکٹ گرینیڈ اسٹیڈیم پر جا گرا، ایک ہلاک،11 زخمی

مشرقی جمہوریہ کانگو کے ایک سٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔

لندن، 30ستمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مشرقی جمہوریہ کانگو کے ایک اسٹیڈیم میں ہونے والے دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ فوج نے کہا کہ دھماکہ گوما کے ایک اسٹیڈیم میں جمعرات کے روز ایک فوجی کی جانب سے غلطی سے راکٹ سے چلنے والا گرینیڈ فائر کرنے کے نتیجے میں ہوا۔فوج کے ترجمان نے کہا کہ کانگو کے ایک سپاہی نے نادانستہ طور پر دوپہر کے وقت اپنے آر پی جی کو متحرک کر دیا، جو گوما کے یونٹی اسٹیڈیم میں جا گرا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ دھماکے میں بارہ افراد زخمی ہوئے، تاہم، زخمیوں میں سے ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔فوج نے وضاحت کی کہ سپاہی نے آر پی جی کو ایک گاڑی میں سوار کرتے ہوئے فائر کیا تھا جو اسٹیڈیم کے قریب واقع سڑک پر بمپ سے ٹکرا گئی۔

گوما کے ایک رہائشی پرنس ممبرے جو واقعے کے وقت اسٹیڈیم کے قریب تھے، نے بتایا کہ انہوں نے فٹ بال کے زخمی کھلاڑیوں کو میدان سے باہر آتے دیکھا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ تصاویر میں زخمی فٹ بالرز اور خون میں لت پت نوجوان کو پیدل یا موٹر سائیکلوں پر سٹیڈیم سے باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔گوما کا یونٹی اسٹیڈیم کانگولیس کے فوجیوں کو ایم 23 باغیوں سے الگ کرنے والے فرنٹ لائنز سے تقریباً 30 کلومیٹر (18 میل) کے فاصلے پر واقع ہے، جنہوں نے 2021 کے آخر میں ایک مہم شروع کرنے کے بعد سے شمالی کیوو صوبے کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔1990 کی دہائی اور اکیسویں صدی کے آغاز میں ہونے والے تنازعات کے بعد سے مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو میں درجنوں مسلح گروپ سرگرم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button