تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال کی خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی

جناب خواجہ صفی العابدین صاحب جنرل سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کورٹلہ کی سطح پر ہر طرح کے پروگرامس منعقد کریں گے.

کورٹلہ:(پریس نوٹ بذریعہ ای میل)الحمدللہ! آج بتاریخ 4 ڈسمبر 2022 ، بروزِ اتوار ، بمقام کاغذی پورہ ہائی اسکول کورٹلہ میں  سرپرستِ اعلیٰ جناب محمد رفیع اعجاز صاحب کی سرپرستی  میں جناب محمد یوسف علی صاحب کی صدارت  میں اور  جناب نجم الدین زاہد صاحب کی نگرانی  میں  تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال کی خصوصی میٹنگ  منعقد ہوئی..

 جناب محمد یوسف علی صاحب نے تمام اردو ٹرینڈ ٹیچرز کے ممبران کو تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالی. اور TRT-2017، کے مخلوعہ جائیدادیں و خصوصی ڈی ایس سی کے علاوہ اردو مدارس کے مسائل کے حل کیلئے کسطرح کام انجام دینا ہے. اس پر تبادلہ خیال کیا.

 جناب سید ایاز الرحمن صاحب  نے تنظیم کا قیام و اغراض و مقاصد پر مختصر تعارف پیش کیا.

 محمد عابد صاحب  نے اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال تنظیم کے اب تک کی رپورٹ پیش کی.

نیز  جناب نجم الدین زاہد صاحب  نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے آگے کن کن سیاسی قائدین، سرکاری عہدیداروں کے علاوہ منسٹرز سے بھی نمائندگی کرنے کا مطالبہ کیا. اور نمائندگی کرنے کا صحیح رہنمائی فرمائی. اور ہمیں زریں مشوروں سے مستفید فرمایا.

اس کے بعد  نو منتخبہ محترمہ فاطمہ صاحبہ نے اردو مدارس کے مسائل کے متعلق روشنی ڈالی.

 محترمہ اسماء فاطمہ نائب صدر وومن  نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پاس  اتحاد کا فقدان  ہے. اتحاد کے ذریعہ ہم بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں.

اس کے بعد  جناب محمد واجد خان صاحب صدر اردو ٹرینڈ ٹیچرز اسوسی ایشن ضلع جگتیال  کے تمام سرکاری مدارس کے مخلوعہ و مطلوبہ جائیدادوں کا ڈاٹا پیش کیا. اور یہ تیقن دیا کہ ہم جلد تمام سرکاری عہدیداروں و منسٹرس سے نمائندگی کریں گے. جس کے لئے آپ تمام کا ساتھ اور وقت بے حد ضروری ہے.

جناب خواجہ صفی العابدین صاحب جنرل سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ کورٹلہ کی سطح پر ہر طرح کے پروگرامس منعقد کریں گے. اور ساتھ ہی ساتھ نمائندگی کو جاری رکھیں گے. تاکہ اردو میڈیم کے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوسکے.

اس موقع پر جناب محمد یوسف علی صاحب ،جناب نجم الدین زاہد صاحب، جناب محمد واجد خان صاحب ، جناب سید ایاز الرحمن صاحب، جناب صفی العابدین صاحب، محمد عابد صاحب ،محمد خالد صاحب، محمد شاہد صاحب، محترمہ فاطمہ صاحبہ، محترمہ اسماء فاطمہ صاحبہ، محترمہ ثمینہ بیگم صاحبہ، روبینہ فردوس صاحبہ، آمنہ قمر صاحبہ، امت الملک عظمیٰ صاحبہ، دانیہ فرحین صاحبہ نے شرکت کی۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/DYz0EGs75mn1TVvHtOaRiJ

متعلقہ خبریں

Back to top button