شاہ رخ خان کی ڈنکی فلم کی اسپیشل اسکریننگ یو کے پارلیمنٹ میں ہوگی۔
فلم ڈنکی میں بومن ایرانی، وکی کوشل اور تاپسی پنو نے اہم کردارکیا۔
ممبئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سال 2023 میں اپنی فلموں ‘پٹھان’، ‘جوان’ اور ڈنکی سے تین میگا ہٹ فلمیں دیں۔ ڈنکی کو راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ فلم 21 دسمبر کو ہر جگہ ریلیز ہوئی۔ اس فلم کی کہانی نے لوگوں کے دلوں میں گہری چھاپ چھوڑی ہے۔ فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان کا پرانا انداز نظر آیا۔ اس فلم نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لے آئے۔ڈنکی ایک کامیڈی ڈرامہ فلم ہے۔ شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی نے اس فلم کے ذریعے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا ہے۔ راجکمار ہیرانی اپنی بلاک بسٹر فلموں جیسے منا بھائی سیریز، پی کے، تھری ایڈیٹس اور سنجو کے لیے جانے جاتے ہیں۔
فلم ڈنکی میں بومن ایرانی، وکی کوشل اور تاپسی پنو نے اہم کردارکیا۔ فلم کو ریلیز ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن فلم کے حوالے سے ہونے والے چرچے کم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ ادھر خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے بعد اب برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بھی ڈنکی دکھانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔چونکہ ڈنکی غیر قانونی تارکین وطن کی کہانی بیان کرتا ہے جو سرحدوں میں داخل ہونے کے لیے ڈنکی کا راستہ اختیار کرتے ہیں، اس لیے برطانیہ کی حکومت نے اسے آج کے دور میں ایک متعلقہ موضوع سمجھا ہے۔
فلم کو برطانیہ کے ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ایک اہم مسئلے پر بات کرتی ہے بلکہ خطرناک ڈنکی روٹ کو بھی اجاگر کرتی ہے، اسی لیے اب حکومت بھی اس فلم کو دیکھنے کی خواہشمند ہے۔ہدایت کار راجکمار ہیرانی ہمیشہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ اس کا ذکر انہوں نے خود سب کے سامنے کیا ہے۔ ساتھ ہی شاہ رخ نے بھی کئی بار راجکمار ہیرانی کے کام کی تعریف کی ہے۔ اداکار اور ہدایت کار کی اس جوڑی نے فلم کی لاگت سے زیادہ کما کر فلم کو سپرہٹ بنا دیا ہے۔



