نئی دہلی ، 19اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے شمالی ریلوے کی جانب سے نئی دہلی اور پٹنہ کے درمیان ایک سپر فاسٹ فیسٹیول خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ٹرین ہفتے میں 3 دن چلائی جائے گی۔ اس ٹرین سے مسافر وں کو تہوار کے پیش نظر گھر جانے میں آسانی ہوگی ۔شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر دیپک کمار کے مطابق تہوار کے موسم میں ریلوے مسافروں کی سہولت کی ضرورت کے مطابق خصوصی ٹرینیں مسلسل چلا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ ان ٹرینوں میں اضافی کوچز شامل کرکے چلنے والی ٹرینوں کی فریکوئنسی میں اضافہ کرکے مسافروں کو سہولت فراہم کررہا ہے۔ ریلوے نے نئی دہلی اور پٹنہ کے درمیان ہفتے میں 3 دن سپر فاسٹ فیسٹیول خصوصی ٹرین نمبر 01664/01663 چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے کے مطابق 01664 نئی دہلی-پٹنہ سپر فاسٹ فیسٹیول اسپیشل ٹرین ہفتے میں 3 دن 23 اکتوبر سے 20 نومبر تک ہر ہفتہ ، منگل اور جمعرات کو نئی دہلی سے رات 11.15 پر روانہ ہوگی اور اگلے دن شام 05.30 بجے پٹنہ پہنچے گی ۔راستے میں یہ سپر فاسٹ اسپیشل ٹرین کانپور سنٹرل ، الٰہ آباد ، مغل سرائے ، بکسر ، آرا اور دانا پور اسٹیشن میں رکے گی ۔



