بین ریاستی خبریںسرورق

لیوان ری لیشن میں طالبہ ہوئی حاملہ ، بچے کو دیا جنم اب بوائے فرینڈ پر ریپ، اور مار پیٹ کا لگایا الزام

اتراکھنڈ کے دہرادون میں بی بی اے کی ایک طالبہ نے اپنے بوائے فرینڈ پر ریپ اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔

دہرا دون ، 18جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتراکھنڈ کے دہرادون میں بی بی اے کی ایک طالبہ نے اپنے بوائے فرینڈ پر ریپ اور مارپیٹ کا الزام لگایا ہے۔ وہ اس کے ساتھ لیون ان رلیشب شپ میں رہتی تھی۔ اس دوران وہ حاملہ ہو گئی،اسی سال اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا۔ جس کے بعد ملزم نے اس سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا۔ الزام ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد بوائے فرینڈ کی ماں اور بہن نے اس کے ساتھ مارپیٹ کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اطلاع کے مطابق معاملہ دہرادون کے پریم نگر تھانہ علاقہ سے متعلق ہے۔ متاثرہ اصل میں منی پور کی رہنے والی ہے۔ وہ پریم نگر علاقہ میں واقع انسٹی ٹیوٹ سے بی بی اے کر رہی ہے۔

متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ پڑھائی کے دوران اس کا رابطہ کالج میں نیلیش سے ہوا تھا۔ دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں لیو ان میں رہنے لگے۔ اس دوران وہ حاملہ ہو گئی۔ اس سال 2 فروری کو اس نے بیٹی کو جنم دیا۔متاثرہ نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد نیلیش نے اس سے فاصلہ رکھنا شروع کر دیا، متاثرہ نے اس بارے میں نیلیش کی ماں اور بہن سے بات کی اور پھر وہ بھی ان کے گھر بھی گئی۔ الزام ہے کہ اس دوران اس نے اسے گھر سے باہر نکال دیا۔ جس کے بعد نیلیش متاثرہ کے کمرے میں آیا مار پیٹ کی اور بیٹی کو چھین کر لے گیا۔ کسی طرح اسے بیٹی واپس مل گئی۔ متاثرہ نے اس معاملے کی شکایت دہرادون کے ایس ایس پی دلیپ سنگھ کنور سے کی۔ انہوں نے متاثرہ کو کارروائی کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button