جرائم و حادثات

طالبہ نے ٹرین کے آگے کود کر خود کو ہلاک کرلیا

پرتاپ گڑھ،23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈا پولیس اسٹیشن کے تحت بابو گنج ریلوے کراسنگ کے قریب منگل کو ایک طالبہ نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی، پولیس نے بتایا۔کنڈا کوتوالی کے انچارج انسپکٹر پردیپ سنگھ نے بتایا کہ مرنے والی لڑکی کی شناخت ریتو یادو (16) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ تلسی انٹر کالج میں سائنس کی طالبہ تھی۔سنگھ نے بتایا کہ ریتو منگل کو کالج کے لیے گھر سے نکلی تھی، لیکن اس نے بابو گنج ریلوے کراسنگ پر خودکشی کرلی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

شبہ کیا جا رہا ہے کہ طالبہ کا کسی سے معاشقہ چل رہا تھا، اہل خانہ عاشق سے ملاقات کیلئے منع کرتے تھے، جس سے برہم ہوکر ریتو یادو نے انتہائی قدم اُٹھاتے ہوئے ٹرین کے آگے کود کر خود کو ہلاک کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button