دلچسپ خبریںسرورق

ٹیکساس کے جوڑے نے جڑواں بچیوں کا خیرمقدم کیا، لیکن پیدائش میں ایک سال کا فرق

ان کی پیدائش کو لے کر ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں بہنیں الگ الگ سال میں پیدا ہوئی ہیں۔

ٹیکساس  :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) نیو یارک پوسٹ کے مطابق، ایک امریکی خاتون نے ٹیکساس میں نئے سال کے موقع پر آدھی رات کے قریب جڑواں بچوں کو جنم دیا، لیکن وہ الگ الگ سالوں میں پیدا ہوئے۔جڑواں بہن بھائی کی پیدائش تو ایک عام سی بات ہے اور جڑواں بہن بھائی کی پیدائش میں چند منٹوں کے فرق کے حوالے سے بھی سنا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی یہ دیکھا یا سنا ہے کہ جڑواں بہن بھائی کے درمیان ایک دن، ایک ماہ یا پھر ایک سال کا فرق آیا ہو۔یقیناً نہیں لیکن اب جدت پسندی کے اس دور میں ایسا ممکن ہوگیا ہے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا ہے، جب کالی جو نامی ایک خاتون اور اس کے شوہر کلف کے یہاں جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں۔لیکن ان کی پیدائش کو لے کر ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں بہنیں الگ الگ سال میں پیدا ہوئی ہیں۔

اس جوڑے کی بڑی بیٹی اینی جو سکاٹ 31 دسمبر 2022 کو رات 11:55 بجے ٹیکساس ہیلتھ پریسبیٹیرین ہسپتال ڈینٹن میں پیدا ہوئیں ۔ اس کی جڑواں بہن، ایفی روز اسکاٹ، یکم جنوری 2023 کو صبح 12:01 پر پیدا ہوئیں۔ دونوں بچے، جن کا وزن تقریباً 5.5 پاؤنڈ تھا اس دنیا میں آنکھیں کھولیں۔ان دونوں بہنوں کے پاس الگ الگ سال میں پیدا ہونے کے علاوہ ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ یہ کہ اینی جو سال 2022 میں پیدا ہونے والی آخری جبکہ ایفی روز سال 2023 میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button