جرائم و حادثاتسرورققومی خبریں

میرٹھ : طالب علم کے منہ میں پیشاب کر کے بنائی ویڈیو

یوپی کے میرٹھ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا

میرٹھ ،27نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) موصولہ اطلاع کے مطابق یوپی کے میرٹھ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طالب علم کے ساتھ غیر انسانی فعل پیش آیا ہے۔ افسوسناک بات ہے کہ اس فعل کو انجام دینے والے تمام ملزمان بھی طالب علم ہیں۔ یہ واقعہ میرٹھ کے میڈیکل پولیس اسٹیشن علاقے میں پیش آیاہے۔ یہاں ایک طالب علم کی شدید مار پیٹ کے بعد منہ میں پیشاب کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ ایک ہفتے بعد ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طالب علم شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور اس کے اہل خانہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کارروائی نہ کی گئی تو وہ خودکشی کر لیں گے۔بتایا جا رہا ہے کہ ان تمام دوستوں نے پہلے شراب پی اور پھر طالب علم کو اس کے بال پکڑ کر شدید زدوکوب کیا۔ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے پستول منہ میں ڈال دیا۔ گلے میں بیلٹ ڈال کر ایک سنسان جگہ لے گئے۔ چہرے پر پیشاب کیا۔ میرٹھ پولیس نے مرکزی ملزم آشیش ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اسے ضمانت مل گئی۔ اہل خانہ اس کارروائی سے مطمئن نہیں ہیں۔اہل خانہ نے بتایا کہ گنگا نگر تھانہ علاقہ کے رہنے والے نوجوان نے گزشتہ سال 12ویں پاس کی تھی۔ وہ مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔ طالب علم کے والد کے مطابق 13 نومبر کی رات ان کا بیٹا جاگرتی وہار، میڈیکل میں اپنی خالہ کے گھر گیا تھا۔ وہاں اس کی ملاقات اپنے دوست راجن سے ہوئی۔ وہ اسے ساتھ لے گیا۔ اس کے بعد اجنتا کالونی کے رہنے والے آشیش ملک، سوم دت وہار کے رہنے والے موہت ٹھاکر، جیل چنگی کے رہنے والے اوی شرما اور تین نامعلوم افراد نے ان کے بیٹے کو پیٹنا شروع کر دیا۔

وہ سب شراب کے نشے میں دھت تھے۔الزام ہے کہ وہ اسے جاگرتی وہار کے ایک ویران علاقے میں لے گئے، اس کے چہرے پر پیشاب کیا اور پورے واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ انہوں نے اسے نیم مردہ حالت میں چھوڑ دیا۔ پریشان لڑکا 14 نومبر کی صبح نو بجے گھر پہنچا تو اس نے حملہ کی اطلاع دی۔ جس کے بعد اس نے میڈیکل تھانے میں شکایت درج کرائی، جس پر پولیس نے 16 نومبر کو ملزمان کے خلاف ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ، جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور حملہ کرنے کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ضمانت پر باہر آنے کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button