تروپتی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آئے دن عجیب وغریب خبریں سوشیل میڈیا میں پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ تروپتی کے ایک مستقر میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔کوئی بھی خاتون اپنے شوہر کی دوسری شادی یا کسی غیر عورت سے تعلقات برداشت نہیں کرسکتی۔لیکن یہاں منظر اسکے برعکس ہے۔آندھراپردیش کے تروپتی ضلع ڈکیلی منڈل امبیڈکر نگر میں ایک نوجوان کی ملاقات وشاکھاپٹنم کی لڑکی سےٹک ٹاک ایپ سے ہوئی۔ نوجوان جس نے ڈگری تک تعلیم حاصل کی۔ اس نے لاک ڈاؤن کے دوران گھر میں رہ کر ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیا۔ ٹک ٹاک پر ہونے والی شناسائی محبت میں بدل گئی۔کچھ عرصہ تک عاشقی چلتی رہی ۔اسی درمیان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
کچھ عرصہ بعد نوجوان کی ملاقات ٹک ٹاک پر کڑپہ کی ایک اور لڑکی سے ہوئی۔ کچھ دن ڈیٹنگ کے بعد دونوں کی شادی ہوگئی۔شادی شدہ زندگی میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا۔
اچانک ایک دن وشاکھاپٹنم کی پہلی گرل فرینڈ، نوجوان کے گھرآگئی۔ لیکن یہ جان کر اسے صدمہ پہنچا کے نوجوان نے شادی کڑپہ کی لڑکی سے شادی کرلی ہے، وشاکھاپٹنم کی لڑکی نے ہمت نہیں ہاری نوجوان کی بیوی سے بات کی اور اسے بتایا کہ وہ اس سے پیار کرتی ہے اورہم سب اسی گھر میں اکٹھے رہ سکتے ہیں، پہلی بیوی پہلے تو کنفیوز ہوئی لیکن آخرکار راضی ہوگئی۔ بیوی نے خود شوہر کی پہلی محبوبہ کو خود سجایا اور ان دونوں کی شادی کے انتظامات کیے۔یہ واقعہ اب شہر میں موضوع بحث بنا ہوا۔



