
رانچی:(اردودنیا.اِن)لڑکی کی لاش رانچی کے اسٹیشن روڈ پر واقع ہوٹل جیسمین کی چھت سے ملی ہے۔ خاتون کی لاش کو پھانسی کےپھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق یہ خود کشی کا ایک پہلا مقدمہ ہے۔ تاہم خاتون کے پاس سے کسی قسم کا کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے۔
چوٹیا تھانے کے انچارج نے بتایا کہ اس خاتون کی شناخت مغربی بنگال کے کولکاتہ کی 25 سالہ کلچی منڈل کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون ایک بچے کی ماں ہے۔ وہ یہاں کیٹرنگ کا کام کرنے آئی تھی۔ فی الحال کسی کو بھی اس کے بارے کچھ معلوم نہیں۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔



