بین الاقوامی خبریںسرورق

مصر:اپنے بچے کو قتل کرکے کھا جانے والی خاتون بری، فیصلے پر عوام حیران

مصر میں چند ماہ قبل اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کا گوشت پکا کرکھانے کے الزام میں گرفتار خاتون

قاہرہ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مصر میں چند ماہ قبل اپنے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کا گوشت پکا کرکھانے کے الزام میں گرفتار خاتون ھنا حتروش کو عدالت کی طرف سے جرم سے بری کیے جانے پر عوامی حلقوں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا ہے۔شرقیہ گورنری میں زقازیق فوجداری عدالت نے بچے کا گوشت کھانے والی ھنا حتروش کو بری کر دیا۔عوامی حلقوں کی طرف سے اس فیصلے کو حیران کن قرار دیا گیا ہے۔خاتون کو بری کرنے کے بعد اس کا دماغی معالجہ کرنے اور نفسیاتی واعصابی معائنہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔بچے کے قتل اور اس کا گوشت پکا کرکھانے کا الزام میں مصری پولیس نے 37 سالہ ھنا محمد حسن حتروش کو گرفتار کیا تھا۔ اسے گذشتہ اپریل میں اپنے 5 سالہ بیٹے سعد محمد سعد کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

کفر ابو شلبی گاؤں سے تعلق رکھنے والی خاتون کے کیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ماں نے بچے کو قتل کیا اور اس کے جسم کے کچھ حصوں کو کفر ابو شلبی گاؤں میں اپنے گھر میں پکانے کے بعد کھا لیا۔ھناء نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے اپنے سابق شوہر، لڑکے کے والد اور اس کے خاندان کے ساتھ بار بار جھگڑے کی وجہ سے ایسا کیا۔خاتون نے دعویٰ کیا کہ ایک عالم دین نے اسے بتایا کہ اسے جادو کیا گیا ہے اور جادو کا اثر ختم کرنے کےلیے اسے ایسا کرنا پڑے گا۔۔اس نے مزید کہا کہ اس نے اس جادو سے چھٹکارا پانے کے لیے اپنے بیٹے کو قتل کیا۔

بعد میں اس پر پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا الزام لگایا گیا اور اسے قید کر دیا گیا اور مجرمانہ مقدمے کا حوالہ دیا گیا۔اس کے بعد سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ قاتل خاتون جس نے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا، اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس وقت بے ہوش ہوگئی اور مزید کہا کہ وہ کئی نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button