بین الاقوامی خبریںجرائم و حادثات

بدنصیب نوجوان کے ہاتھوں والد کا سفاکانہ قتل

وسطی یمن کے شہر ’’ إب‘‘ میں ایک نوجوان نے اپنے والد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

صنعاء، 2 مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)وسطی یمن کے شہر ’’ إب‘‘ میں ایک نوجوان نے اپنے والد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ ایک ہفتے کے اندر حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول گورنری میں اپنی نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔مقامی نیوز ویب سائٹس نے بتایا کہ پیر کوالحداد خاندان کے ایک شہری کی نعش ملی جسے ’’اِب‘‘ کے وسط میں ’’الوازعیہ‘‘ محلے کے اسکول ’’ارویٰ‘‘ کے قریب ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا۔

مقتول مردہ حالت میں پایا گیا اور ہتھوڑے سے مارنے کے نتیجے میں اس کا سر مکمل طور پر توڑ دیا گیا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ ہلا کر رکھ دینے والے اس بھیانک جرم کے پیچھے اس کے ایک بیٹے کا ہاتھ ہے۔جرم کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ اِب کے مغرب میں واقع العدین شہر میں ایک حوثی رکن نے دو دن قبل اپنی والدہ کو کلہاڑی کے وار کرکے ابدی نیند سلا دیا تھا۔ گزشتہ منگل کو ایک بندوق بردار نے ’’حزم العدین‘‘ ضلع میں اپنے خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button