سرورققومی خبریں

آدھار کارڈ پتہ کی تبدیلی آسان: صرف خاندان کے سربراہ کو موبائل پر ok دینا ہوگا۔

آدھار کارڈ کو کئی بار تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اس میں صرف 2 بار نام تبدیل کیا جا سکتا ہے

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)آدھار کارڈ پر پتہ تبدیل کرنا اب بہت آسان ہو گیا ہے۔ یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) نے اس کے لیے ایک نیا اصول بنایا ہے، تاکہ آپ خاندان کے سربراہ کے ایڈریس پروف اور اس کی رضامندی کے ساتھ آدھار کارڈ میں اپنا پتہ آن لائن اپ ڈیٹ کر سکیں۔ اس عمل کے لیے 50 روپے فیس وصول کی جائے گی۔اس سے پہلے آدھار کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرنے کے لیے کسی شخص کو ذاتی ایڈریس پروف کی ضرورت ہوتی تھی۔ UIDAI نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔اگر آپ آدھار کارڈ میں ایڈریس کو اپ ڈیٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ راشن کارڈ، مارک شیٹ، شادی کارڈ، خاندان کے سربراہ کا پاسپورٹ جیسے دستاویزات دکھا سکتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ جمع کرائی گئی دستاویز میں درخواست گزار کا خاندان کے سربراہ سے تعلق معلوم ہو۔ اگر دستاویز میں دونوں کے درمیان تعلق واضح نہیں ہے تو سربراہ خو د درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

آدھار میں ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے آپ کو https://myaadhaar.uidai.gov.in ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ یہاں آپ ایڈریس کو آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ پھر خاندان کے سربراہ کا آدھار نمبر ڈالنا ہوگا۔ آدھار کی تصدیق کے بعد، درخواست دہندہ کو خاندان کے سربراہ کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرنے والا ایک دستاویز جمع کرنا ہوگا۔خاندان کے سربراہ کو قبول کرناہوگا۔ اگر وہ مسترد کرتا ہے، یا 30 دن تک رضامندی نہیں دیتا ہے، تو درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

آن لائن ایڈریس اپ ڈیٹ کرنے کے لیے درخواست گزار کو 50 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ ادائیگی کے بعد آپ کو درخواست نمبر مل جائے گا۔ یہ نمبر رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھی موصول ہوگا۔ اگر گھر کا سربراہ 30 دنوں کے اندر درخواست کو مسترد کرتا ہے تو رقم واپس کر دی جائے گی۔ان لوگوں کو فائدہ ہوگا، جو لوگ روزگار کے لیے مختلف شہروں میں شفٹ ہوئے ہیں، وہ اس قاعدے سے آدھار میں اپنا پتہ آسانی سے اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ اس کے لیے درخواست گزار کی عمر 18 سال یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔

آدھار کارڈ کو کئی بار تبدیل نہیں کیا جا سکتا، اس میں صرف 2 بار نام تبدیل کیا جا سکتا ہے۔اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ آپ آدھار کارڈ میں اپنا نام اور تاریخ پیدائش بار بار تبدیل کر سکتے ہیں تو یہ غلط ہے۔ آدھار کارڈ میں کوئی بھی تبدیلی صرف چند بار ہوتی ہے۔ جیسے آپ آدھار کارڈ میں اپنا نام صرف 2 بار اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button