بین ریاستی خبریں

عام آدمی پارٹی نے کمبھ میلے میں بدعنوانی کا الزام لگایا

سی اے جی رپورٹ پرحکومت کو گھیر ا،بی جے پی کم ازکم مذہبی معاملات میں کرپشن چھوڑدے

لکھنؤ23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کنٹرولر اور آڈیٹر جنرل(سی اے جی)کی رپورٹ کی بنیاد پر ، عام آدمی پارٹی نے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر سال 2019 میں الہ آبادمیں منعقد ہونے والے کمبھ میلے میں بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اور اتر پردیش کے انچارج #سنجے سنگھ نے پیر کے روز ایک بیان میں الزام لگایاہے کہ سی اے جی کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کمبھ میلے کے انعقاد کے لیے مختص 2700 کروڑ روپے میں بڑی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آڈٹ میں پایا گیا ہے کہ کمبھ میلے کے لیے خریدے گئے 32 ٹریکٹر کاروں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔یہ ایک چھوٹی سی مثال ہے ، لیکن آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کمبھ میلے کے نام پرکتناکرپشن ہواہے۔سنگھ نے الزام لگایاہے کہ شری رام کا مندر ہو ، چاہے وہ پریاگ راج کا کمبھ ہو ، بھارتیہ جنتا پارٹی بدعنوانی کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔

میں چیف منسٹر #یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی کو بتانا چاہتا ہوں کہ کم از کم مذہب کوچھوڑ دیں۔کبھی آپ شری #رام کے #مندر کے نام پر چندہ چوری کرتے ہیں ، کبھی آپ #پریاگراج میں کمبھ میلے کے نام پر #کرپشن کرتے ہیں۔ پورے #اتر پردیش کے لوگ آپ کی سچائی کو دیکھ رہے ہیں اور وقت آنے پرجواب دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button