پنجاب میں انڈین کانگریس کو لگا تگڑا جھٹکا،عام آدمی پارٹی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا دیا عندیہ
اتحادی جماعتیں اسی رفتار سے بکھرتی دکھائی دے رہی ہیں
چندی گڑھ، 24جنوری :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کو شکست دینے کے لیے انڈیا الائنس جتنی تیزی سے بنا تھا۔ اب اس کی اتحادی جماعتیں اسی رفتار سے بکھرتی دکھائی دے رہی ہیں ،کیونکہ مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ کے بعد اب عام آدمی پارٹی نے بھی پنجاب کی تمام 13 لوک سبھا سیٹوں پر اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے بدھ کو میڈیا کو یہ معلومات دی۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھگونت مان نے پنجاب میں کانگریس کے ساتھ اتحاد کو لے کر یہ بیان دیا ہے۔
اس سے قبل 16 جنوری کو پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی آئندہ انتخابات میں ریاست کی تمام 13 لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، جبکہ یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ پنجاب میں کانگریس کے ساتھ آپ کے اتحاد کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انڈیا بلاک کا حصہ بننے کا امکان نہیں ہے۔میڈیا آرگنائزیشن کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ اے اے پی کے ریاستی صدر ہونے کے ناطے وہ 13 لوک سبھا سیٹوں میں سے کسی کو بھی کسی دوسری پارٹی کے ساتھ بانٹنا پسند نہیں کریں گے۔ لوک سبھا کی تمام 13 سیٹیں جیتیں گے۔



