بین ریاستی خبریں

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کو عآپ کے کرنل اجے کوٹھیال نے دیا گنگوتری سے انتخاب لڑنے کا چیلنج

دہرادون،یکم جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) عام آدمی پارٹی کے کرنل اجے کوٹھیال نے اتراکھنڈ کے #وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کے خلاف #الیکشن لڑنے کا چیلنج پیش کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پانچ سالوں میں  #بی جے پی نے اتراکھنڈ کو برباد کردیا ہے۔ میں خوش قسمتی سے ہوں کہ میری پارٹی نے مجھے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ کے سامنے گنگوتری بائی پول الیکشن لڑنے کا موقع دیا ہے۔

میں گنگوتری کے بہت سے گاوں میں گیا، لوگ بہت پریشان ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اس بار عوام کی جیت ہوگی۔ دراصل اتراکھنڈ کے موجودہ وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کو 10 ستمبر سے قبل اسمبلی انتخابات جیتنا ہیں، کیونکہ وہ ابھی تک ایم ایل اے نہیں ہیں، جبکہ  (Colonel Ajay Kothiyal) کرنل اجے کوٹھیال #اتراکھنڈ کا ایک بڑا نام ہے، جو حال ہی میں #عام آدمی #پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

اس سے قبل سنگم وہار دنیش سے عآپ کے ایم ایل اے نے ٹویٹ کیا تھا کہ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ سی ایم تیرتھ سنگھ راوت جی گنگوتری ضمنی انتخاب لڑیں گے۔انہیں چیلنج پیش کرنے کے لیے عام آدمی پارٹی کے کرنل اجے کوٹھیال ضمنی انتخاب لڑیں گے ،اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کے بدانتظامی کا خاتمہ کیا جائے۔گنگوتری سیٹ سے اجے کوٹھیال کے نام کے اعلان کے بعد دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button