عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ کو پولس تحویل میں حلف لینے کی اجازت
عدالت نے انہیں 8 یا 9 فروری کو حلف اٹھانے کی اجازت دی ہے
نئی دہلی، 6فروری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے منگل کو عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما سنجے سنگھ کو دوسری بار راحت دیتے ہوئے پولیس حراست میں راجیہ سبھا میں حلف لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے انہیں 8 یا 9 فروری کو حلف اٹھانے کی اجازت دی ہے۔اس دوران،آپ لیڈر اور دہلی کے وزیر سوربھ بھاردواج نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھن کھڑپر پارٹی لیڈر سنجے سنگھ کو رکن پارلیمنٹ کے طور پر حلف لینے کی اجازت دینے سے انکار کرنے پر آئین کی دفعات کیخلاف کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ آرٹیکل 99 کہتا ہے کہ ہر رکن حلف اٹھائے گا۔
راجیہ سبھا کے چیئرمین کی طرف سے اٹھائے گئے استحقاق کا معاملہ ان کی رکنیت سے متعلق تھا، جو پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔راؤس ایونیو کی عدالت نے سنیچر کو سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا کے زیر حراست رکن کے طور پر حلف لینے کی اجازت خصوصی جج ایم کے ناگپال نے سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں حلف لینے کی اجازت دینے کی درخواست کو قبول کر لیا تھا۔ انہیں سب سے پہلے اپنے انتخابی کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور ریٹرننگ آفیسر سے اپنا رکنیت کا سرٹیفکیٹ لینے کی اجازت دی گئی۔ انہیں 4 اکتوبر کو مبینہ شراب گھوٹالہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔



