قومی خبریں

اگلے سال ہماچل پردیش کی تمام 68 نشستوں پر الیکشن لڑے گی’ آپ‘

شملہ، 20 ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)عام آدمی پارٹی (آپ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہماچل پردیش کی تمام 68 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔ اگلے سال نومبر میں ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ہماچل پردیش #اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گجرات اور گوا کے بعد چھٹی ریاست ہے جہاں عام آدمی #پارٹی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماچل #پردیش پارٹی انچارج رتنیش گپتا نے یہ معلومات دی۔

2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے تمام 68 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے تھے اور 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کو کل 1846432 #ووٹ ملے۔ ساتھ ہی کانگریس نے بھی تمام نشستوں پر مقابلہ کیا اور وہ 21 #نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ #کانگریس کو کل 1577450 ووٹ ملے۔ ایک نشست سی پی ایم کے کھاتے میں گئی جبکہ دو پر آزاد امیدواروں کا قبضہ تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button