بین ریاستی خبریں

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے جنترمنترنعرے کی مذمت کی،کجریوال کے کیس درج نہ کرانے پرخاموش

بی جے پی کے لوگ اشتعال انگیز تقاریرسے دہلی کاماحول خراب کررہے ہیں

نئی دہلی10اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے جنترمنترپرمسلم مخالف نعروں کے حوالے سے عام #آدمی #پارٹی کی نیندٹوٹ گئی ہے ۔جب کہ #کجریوال خاموش ہیں۔یہ #فرقہ وارانہ نعرے مبینہ طور پر جنتر منتر علاقے میں ’مارچ‘ کے دوران بلند کیے گئے تھے۔ اس مارچ کی ویڈیو اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس مسئلے کا جواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ جب سے امت شاہ وزیر داخلہ بنے ہیں ، دہلی کی امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

کبھی #وکلاء پر حملہ ہوتا ہے ، کبھی #فسادات ہوتے ہیں ، #گینگ وار ہوتی ہے۔ دہلی کی سڑکوں پر نربھیا کیس 2 ہوا ، بی جے پی امیت شاہ جی کی قیادت میں دہلی کے امن و امان کو خراب کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اشتعال انگیز تقاریر دہلی کا ماحول خراب کر رہی ہیں۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی کہاہے کہ اس معاملے میں دہلی پولیس کی کارروائی محض ایک رسم ہے اور کچھ نہیں۔انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ اروندکجریوال نے #تبلیغی مرکزکی طرح کیس #درج کرنے کاحکم کیوں نہیں دیا۔اس وقت ان کی تیزی کہاں چلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button