
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)معروف فلمساز رام گوپال نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ کو اپنی طلاق کا جشن منانا چاہیے۔اس ضمن میں فلمساز رام گوپال روما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔
I wish u both #AmirKhan and #KiranRao a very RANGEELA life much more COLOURFUL than before ..I believe that a divorce should be celebrated more than a marriage because divorces happen out of knowledge and wisdom …and marriages happen out of ignorance and stupidity
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) July 3, 2021
رام گوپال ورما نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ کی زندگی مزید رنگین اور خوشگوار ہوجائے۔اُنہوں نے کہا کہ ’میرا یقین یہ ہے کہ انسان کو اپنی شادی کی نسبت طلاق کا جشن منانا چاہیے۔ رامونے مزید کہا کہ ’طلاقیں علم و دانش کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ شادیاں جہالت اور حماقتوں سے ہوتی ہیں۔‘
Hey #AmirKhan and #KiranRao am sure u are doing whatever u are doing wishing well for each other and to have happier times in future for both ur own personal reasons which would be obviously known best only to u..So F ____ the Trollers
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) July 3, 2021
رام گوپال ورما نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عامر خان اور کرن راؤ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک دوسرے کی بھلائی کے لیے کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ کا یہ فیصلہ آئندہ آنے والے وقت کے لیے بھی مفید ہوگا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اس کے پیچھے کی وجوہات صرف آپ دونوں ہی بہتر جانتے ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔



