فلمی دنیا

عامر خان کی والدہ زینت حسین کو دل کا دورہ،اسپتال میں شریک

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بالی وڈ اداکارعامر خان کی والدہ کو ہارٹ اٹیک heart attack آگیا ہے عامر خان اور ان کی والدہ زینت حسین دیوالنی منانے پنچگی میں گئے تھے وہاں اداکار کی ماں کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد وہ انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال لے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان تب سے اپنی ماں کے ساتھ ہیں جب سے وہ اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اب عامر خان کی والدہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔یہ اطلاعات ہیں عامر خان کی فیملی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی منظر عام پر نہ آئے۔یاد رہے کہ عامر آخری بار کرینہ کپور خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں نظر آئے تھے۔

فلم ناظرین کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اس نے باکس آفس پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹام ہینکس کے فاریسٹ گمپ کا ریمیک بنانے کے باوجود یہ سنیما سے محبت کرنے والوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ بائیکاٹ کے رجحان اور کینسل کلچر نے فلم کو بہت زیادہ متاثر کیا۔

باکس آفس پر فلم کے فلاپ ہونے کے بعد یہ افواہ تھی کہ عامر کے ڈائریکٹر ادویت چندن کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ حال ہی میں چندن نے انسٹاگرام پر عامر خان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرکے لکھا، "دوستوں ان تمام لوگوں کے لیے جو عامر صاحب اور میرے درمیان ٹوٹ پھوٹ کی بات کر رہے ہیں، میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں اور بہت اچھے دوست ہیں .

متعلقہ خبریں

Back to top button