قومی خبریں

نشے میں دھت بھگونت مان کو فلائٹ سے اتارے جانے کو آپ نے جھوٹ قرار دیا

چنڈی گڑھ ، 20ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے فرینکفرٹ سے لفتھانسا کی پرواز چھوڑنے کی خبروں پر اپوزیشن جماعتوں نے عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نشے میں تھے اس لیے ایئرلائنز نے انہیں جہاز سے اتاردیا۔ اپوزیشن لیڈروں کا کہنا ہے کہ ایسا کر کے سی ایم بھگونت مان نے پنجابیوں کے وقار کو مجروح کیا ہے ۔ دوسری جانب وزیر اعلی بھگونت مان کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہوں نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے دہلی واپسی میں تاخیر ہوئی۔

ان کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے اپوزیشن پر جوابی حملہ کیا۔ دراصل اطلاعات ہیں کہ جرمنی گئے پنجاب کے وزیراعلی بھگونت مان کو لفتھانسا ایئر لائن کی پرواز سے اس لیے اتار دیا گیا کیونکہ وہ نشے میں تھے۔رپورٹس کے مطابق ان کی حالت ایسی تھی کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں تھا۔ ایسے میں انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اس پورے معاملہ میں دہلی کانگریس نے ٹویٹ کرکے نشانہ لگایا اور کہا کہ یہ بہت شرمناک ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نشے کی حالت میں جہاز سے اتارے گئے۔اس بیچ شرومنی اکالی دل کے سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ ساتھی مسافروں کے حوالے سے پریشان کن میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو لفتھانزا کی فلائٹ سے اتارا گیا کیونکہ وہ بہت نشے میں تھے۔ ان رپورٹس سے دنیا بھر کے پنجابیوں کو شرمندہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ پنجاب حکومت ان رپورٹوں پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جس میں ان کے وزیر اعلیٰ ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button