عباس انصاری کو والد مرحوم مختار انصاری کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ملی اجازت
عباس انصاری کو ریلیف دیتے ہوئے والد کی فاتحہ میں شرکت کی اجازت دے دی
نئی دہلی، 15مئی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سپریم کورٹ نے مرحوم مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو ریلیف دیتے ہوئے والد کی فاتحہ میں شرکت کی اجازت دے دی۔مرحوم مختار انصاری کے انتقال کے بعد ان کی یاد میں 10 جون کو فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ عدالت نے عباس انصاری کو 11 اور 12 جون کو پولیس حراست میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی بھی اجازت دی ہے۔عدالت کے حکم کے تحت عباس انصاری کو 9 جون کی صبح پولیس حراست میں کاس گنج جیل سے غازی پور لے جایا جائے گا۔ عباس انصاری 10 جون کو دعائیہ اجتماع میں شرکت کریں گے اور پھر انہیں غازی پور جیل لے جایا جائے گا۔ عباس انصاری 11 اور 12 جون کو مقررہ وقت کے لیے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کر سکیں گے۔اس دوران عباس کی حفاظت کی پوری ذمہ داری یوپی پولس کے ڈی جی پی اور ضلع پولیس پر ہوگی۔ 13 جون کو عباس انصاری کو کاس گنج جیل واپس لایا جائے گا۔



