
ٹی ایم سی کے رکن اسمبلی شانتو سین کا بی جے پی پر نشانہ
نئی دہلی،14؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تریپورہ پولیس نے پیر کو ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 15 ستمبر کو اگرتلہ میں ریلی کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد ٹی ایم سی نے ریلی کو 24 گھنٹوں کے لیے ملتوی کردیا۔ اب ترنمول #کانگریس کے رکن #پارلیمنٹ شانتو سین نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ نے ٹویٹ میں لکھاکہ بی جے پی نے اپنی روایت برقرار رکھی۔ #جھوٹ کا کچرا۔ چیف منسٹر بپلب کمار دبے کی پولیس نے دو دن اجازت سے انکار کردیاٹی ایم سی ایم پی شانتو سین نے ایک تصویر ٹویٹ کی ، جس میں لکھا ہے کہ پرتبھا بھومک نے کہا ہے کہ ٹی ایم سی نے پولیس کو کوئی خط نہیں دیا۔
پولیس نے یہ کہتے ہوئے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ایک اور سیاسی جماعت کو اسی دن شہر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری #ابھیشیک بنرجی نے ٹویٹر پر اس خط کو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خوفزدہ ہے اور وزیر اعلیٰ بپلب کمار دبے اپنی تمام طاقت اور وسائل استعمال کر کے مجھے تریپورہ میں داخل ہونے سے روک رہے ہیں۔ کوشش جاری رکھیں لیکن آپ مجھے نہیں روک سکتے۔
آپ کا خوف ظاہر کرتا ہے کہ حکمرانی میں آپ کے دن کم رہ گئے ہیں۔ سچ کہا جائے تو ہمیں آپ کا یہ خوف پسند آیا۔ تریپورہ میں ابھیشیک بنرجی کی ریلی اب 16 ستمبر کو ہوگی۔ یہ ریلی #تریپورہ میں مبینہ سیاسی تشدد کے خلاف ہوگی۔ ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک #بنرجی سمیت دیگر قائدین اس میں شامل ہوں گے۔ ٹی ایم سی کو اس ریلی کے لیے پولیس کی اجازت مل گئی ہے۔
اس سے قبل ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بی جے پی کی سازش کے تحت اجازت سے انکار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بھگوا پارٹی نے کہا کہ ٹی ایم سی کی تریپورہ میں کوئی تنظیمی بنیاد نہیں ہے۔ بنگال میں بدامنی پیدا کرنے اور اسے قومی سطح پر سیاسی بنانے کے لیے آسام اور دیگر جگہوںسے بیرونی لوگوں کو لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔



