
أبو ظبي: 20 اگسٹ سے کووِڈ- 19 کی ویکسین لگوانے والےافراد ہی عوامی جگہوں میں داخل ہونے کی اجازت
ابوظہبی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #متحدہ عرب امارات میں شامل #امارت اور وفاقی #دارالحکومت ابوظبی نے کووِڈ-19 کی #ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو 20 اگست سے بعض عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔#ابوظبی کی ایمرجنسی،کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے سوموار کو ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ’’امارت میں اہدافی گروپوں کے 93 فی صد افراد کو کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی ہے،
اس لیے 20 اگست سے صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو بعض عوامی جگہوں ، شاپنگ مالوں ، ریستورانوں اورجِم خانوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
کمیٹی کے بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جامعات ، اسکولوں ،تعلیمی اداروں ، نرسریوں،خریداری مراکز ، ریستورانوں ، کیفے ،جِم خانوں ، تفریح گاہوں ،کھیل کے میدانوں ،خریداری مراکز سے باہر واقع تھوک کی دکانوں ، سُپرمارکیٹوں اور دواخانوں میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔
The Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disasters Committee has approved allowing only those vaccinated to enter some public places, after vaccinating 93 per cent of target groups in the emirate and to preserve public health. pic.twitter.com/KUGz9YWqTa
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) June 28, 2021
کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ افراد پر نہیں ہوگا۔ایسے افراد کوالحوسن ایپ پررجسٹر ہونا چاہیے اور ایک منظورشدہ عمل کے ذریعے انھیں ویکسین سے مستثنا قراردیا گیا ہو۔ان کے علاوہ 15 سال سے کم عمر بچّوں پر بھی اس فیصلے کا اطلاع نہیں ہوگا۔



