
نئی دہلی ،19جون :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فلائٹ میں کسی فنی خرابی کے باعث اے سی تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہا اور وہ ایک گھنٹہ فلائٹ میں سوار مسافروں کے لیے عذاب سے کم نہیں تھا۔ پرواز کے اندر کا ویڈیو اے این آئی نے جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اور گرمی سے پریشان ہیں۔ لوگوں کو پسینہ آ رہا ہے لیکن بے بسی ایسی کہ کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔اے سی بند ہونے کی وجہ سے فلائٹ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ویڈیو میں لوگ گرمی سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
#WATCH | SpiceJet passengers travelling from Delhi to Darbhanga (SG 476) had to wait inside an aircraft without air conditioning (AC) for over an hour amid the ongoing heatwave, with several feeling unwell. pic.twitter.com/cIj2Uu1SQT
— ANI (@ANI) June 19, 2024
اے سی بند ہونے کی وجہ سے فلائٹ میں نمی نے لوگوں کی طبیعت خراب کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ہاتھ میں ٹکٹ یا کوئی اور چیز لہرا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگوں کو اے سی کے لیے تقریباً ایک گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ اس دوران پرواز کے اندر درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر چلا گیا تھا۔فلائٹ میں سفر کرنے والے ایک مسافر نے بتایا کہ وہ دہلی سے دربھنگہ کے لیے اس فلائٹ میں سوار ہوا تھا۔ دہلی ہوائی اڈے پر چیک اِن کے بعد، فلائٹ میں ایک گھنٹے تک ایئر کنڈیشن کو آن نہیں کیا گیا۔ پرواز کے اندر درجہ حرارت 40 ڈگری تھا۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پرواز کے ٹیک آف کرتے وقت اے سی آن تھا۔



