بین ریاستی خبریں

دہلی سرکار کی وضاحت ، دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

دہلی، 4جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ویک اینڈ کرفیو نافذ کر کے اب پابندی بڑھا دی گئی ہے، تاہم دہلی کے وزیر ستیندر جین نے آج واضح کیا ہے کہ دارالحکومت میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔

دہلی میں آج اب تک کورونا کے 5500 نئے کیس درج کئے جاچکے ہیں۔

وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ دارالحکومت میں کرونا وبا کے انفیکشن کی شرح 8.5 فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دہلی میں کل 4011 کیس رپورٹ ہوئے تھے اور مثبت شرح 4.63 فیصد تھی اور ساتھ ہی ایک موت بھی ہوئی تھی۔

وزیر صحت نے دو ٹوک لہجے میں کہا کہ دہلی میں لاک ڈاؤن کے معاملہ پر گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام تعمیراتی کام جاری رہیں گے، مزدوروں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ خیال رہے کہ منگل کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی میٹنگ میں دارالحکومت میں کرونا انفیکشن کی رفتار کو روکنے کے لیے ہفتے کے آخر میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ دہلی حکومت کے تمام دفاتر میں سے ضروری دفاتر کو چھوڑ کر باقی کو ورک فراہم کے لئے پابند کردیا گیا ہے۔ پرائیویٹ آفس میں 50% حاضری کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ دہلی میٹرو اور ڈی ٹی سی بس کی سواری بھی کرونا پروٹوکول کے ساتھ لاگو ہوگا۔ ہر شخص کے لیے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔

وہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت جو بھی کرونا پھیل رہا ہے وہ اومیکرون ہے۔ دہلی کے وزیر ستیندر جین نے کہا کہ صرف مثبت شرح پر نہ جائیں، دیکھیں کتنے لوگ اسپتال جا رہے ہیں۔ ہم صاف کہہ رہے ہیں کہ دہلی میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جا رہا ہے۔ دہلی کے اندر حالات قابو میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button