قومی خبریں

ہندوستان کے آئی ٹی قوانین کے مطابق گوگل -فیس بک اپ ڈیٹ کرنے لگے ہیں ویب سائٹ

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ڈیجیٹل کمپنیوں نے ہندوستان کے نئے سوشل میڈیا قواعد کے مطابق شکایت افسر کی تقرری سمیت معلومات کو عام کرنے کے مقصد سے اپنی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ جیسی بڑی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے نئے ڈیجیٹل قواعد کے مطابق اس کی تفصیلات وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے ساتھ شیئر کی۔

تاہم ٹویٹر اب بھی قواعد پر عمل نہیں کررہا ہے۔نئے قواعد کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں کیلئے شکایت کا ازالہ کرنے والے افسر، نوڈل آفیسر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری ضروری ہے۔ ان افسران کے لئے ضروری ہے کہ ان کی تقرری ہندوستان میں ہو اور وہ یہاں رہیں۔

بڑے سوشل میڈیاکے زمرے میں وہ سوشل میڈیا ہیں، جن کے صارفین کی تعداد 50 لاکھ سے زیادہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیس بک اور واٹس ایپ نے تعمیل رپورٹ کو پہلے ہی وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کو شیئر کیا ہے۔ ان فورمز پر نئے شکایتی افسران کی تقرری کے بارے میں معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button