14 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجے گئے لکھنؤ سے القاعدہ سے تعلق کے الزام میں گرفتارملزمین
لکھنو/12 جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)لکھنؤ میں گرفتار القاعدہ کے دونوں مشتبہ کو 14 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ #دہشت گردوں سے پوچھ گچھ میں بہت سے بڑے انکشافات ہونے کادعویٰ کیاگیاہے۔ #ایودھیا رام مندر کے علاوہ کاشی اور متھرا کے مندر بھی ان کے نشانے پر تھے۔ان کے نام منہاج احمد اورمصیر الدین ہیں۔ لکھنؤ سے گرفتار القاعدہ سے تعلق کے الزم میں نئے انکشافات ہو نے کادعویٰ کیاجارہاہے۔
یوپی اے ٹی ایس (UP-Anti-Terrorist-Squad)نے ان سے کئی بڑے شہروں کے نقشے برآمد کئے ہیں۔ ان سے #ایودھیا کے رام مندر کے ارد گرد ر کے نقشے ملے ہیں۔ اے ٹی ایس کے ذریعہ #ٹیلیگرام اور #ویڈیو کالوں کے #واٹس ایپ کال کی چیٹنگ کی بھی جانچ کی گئی ہے، جس کی بنیاد پر تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اے ٹی ایس نے 10 سے زائد مشتبہ افراد کو اپنی تحویل میں لیا ہے ، تفتیش جاری ہے۔ یوپی کے مختلف شہروں میں اے ٹی ایس کے چھاپوں کا دور چل رہا ہے۔



