بین ریاستی خبریں

شادی شدہ خاتون سے زیادتی کے ملزم باڈی بلڈر کی ضمانت درخواست مسترد

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کی ایک عدالت نے ایک باڈی بلڈر کو شادی کے جھوٹے وعدے پر ایک خاتون کی عصمت دری کرنے اور ان کے ساتھ زیادتی کا ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دینے کے ملزم کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
38 سالہ شادی شدہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ملزم فیضان خان نے شادی کا جھوٹا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے، پیسوں کا مطالبہ کیا، ویڈیو بنائی اور حاملہ ہونے کے بعد اسے نظر انداز کرنا شروع کردیا۔
اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ خان نے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو رشتہ کے بارے میں بتایا تو وہ ویڈیو کو لیک کر دے گا۔شکایت کے مطابق وہ اس کی عصمت دری کرتا رہا اور جب اس نے اس کے بارے میں اپنے شوہر کو بتایا تو اسے سسرال والے نے گھر سے نکال دیا گیا۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے بعد وہ بنگلورو گئی اور خودکشی کی کوشش کی لیکن بغیر کسی مداخلت کے شکایت درج کرانے کیلئے پولیس سے رجوع کیا۔
ملزم کو راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما نے کہاکہ ملزمین کے خلاف الزامات عصمت دری کے ہیں۔ شکایت کنندہ یقینی طور پر ایک شادی شدہ خاتون ہے جس کے بچے ہیں۔ شکایت کنندہ اپنے بیان پر قائم ہے۔ جرم کی سنگینی، ملزم کے طرز عمل اور کیس کے دیگر حالات کو دیکھتے ہوئے ملزم فیضان خان ضمانت کا حقدار نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button