پرمبیر سنگھ کے ساتھ خفیہ ملاقات کرنے کا الزام: ممبئی پولیس کے 4 اہلکاروں کو وجہ بتاؤ نوٹس
ممبئی، 17 جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ Param Bir Singh اور برطرف پولیس افسر سچن واجے کے ساتھ مبینہ خفیہ ملاقات کے سلسلے میں چار پولیس اہلکاروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمین افسران چاندیوال کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اس دوران دونوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات ہوئی۔ اب پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ دونوں کس کی اجازت سے ملے تھے۔صنعت کار مکیش امبانی کے گھر اینٹیلیا کے باہر جلیٹن چھڑیوں سے بھری اسکارپیو ملنے کے سلسلے میں برطرف ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر 100 کروڑ کی وصولی کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا۔ انیل دیش مکھ نے پہلے تو ان دعوؤں کو رد کیا اور کہا کہ پرمبیر سنگھ کو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنا چاہیے۔ ان کے الزامات کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔



