بین ریاستی خبریں

وزیراعلیٰ شیوراج پر قابل اعتراض ویڈیو بنانے والا ملزم ممبئی میں گرفتار

ممبئی ؍بھوپال ،29جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بھوپال کرائم برانچ نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے پرانے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے وائرل کرنے والے ملزم کو ممبئی سے گرفتار کرلیا ہے، ٹیم ملزم کو ممبئی سے بھوپال لا رہی ہے۔

ملزم پرویز اقبال ممبئی کا رہائشی ہے۔ ملزم نے وزیر اعلیٰ کو داروباز سمیت دیگر قابل اعتراض الفاظ سے مخاطب کیا تھا۔مدھیہ پردیش حکومت نے حال ہی میں نئی ایکسائز پالیسی کو منظوری دی ہے۔ اس میں شراب کے لائسنس کے تناظر میں کئی چھوٹ دی گئی ہے۔

اس حوالے سے ممبئی کے پرویز اقبال نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی پرانی ویڈیو ایڈٹ کر کے یوٹیوب پر وائرل کر دی۔ اس میں وزیر اعلیٰ کو کئی قابل اعتراض الفاظ سے مخاطب کیا گیا جس میں مبینہ طور پر ’’ داروباز وزیر اعلیٰ ‘‘ جیسے القاب بھی شامل ہیں۔

اس معاملہ میں بی جے پی عہدیدار نے کرائم برانچ میں شکایت درج کرائی تھی۔جس کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی۔ کرائم برانچ کی ٹیم ملزم کو ممبئی سے بھوپال لا رہی ہے۔ سینئر حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اب اس سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button