بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

شادی کا لالچ دے کر ملزم نے لڑکی کے ساتھ کی عصمت دری ، پانچ لاکھ روپئے بھی لیا

نوئیڈا،17؍ ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)نوئیڈا کے بسرکھ تھانہ علاقے میں پولیس نے شادی کے بہانے  لڑکی  سے عصمت دری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کمشنر آلوک سنگھ کے میڈیا انچارج نے بتایا کہ گریٹر #نوئیڈا کی #لڑکی نجی فیکٹری میں منیجر کے طور پر کام کرتی ہے۔ تقریبا تین سال پہلے لڑکی کی ملاقات فیکٹری میں کام کرنے والے ایک نوجوان سے ہوئی۔

اردودنیا ایپ انسٹال کے لیے کلک کریں

کمار کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا کہ تین سال تک ملزم نے شادی کا بہانہ بنا کر اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اس دوران اس نے مختلف حیلوں اوربہانوں سے اس سے تقریبا پانچ لاکھ روپئے غبن کرلیے۔ پولیس کے مطابق جب لڑکی نے شادی کے لیے کہا تو اس نے اس پر #مذہب قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کیا اور جب لڑکی نے انکار کیا تو ملزم نے اسے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

اس دوران ملزم نے دوسری لڑکی سے شادی کی۔ اس معاملے میں متاثرہ لڑکی نے 30 اگست کو کوتوالی بسرکھ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button